سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد 29 اکتوبرتک مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکاوٴنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔ جس پراحتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔