شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع

لاہور کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی 27 اکتوبر تک ملتوی کردی اور شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو دوبارہ 27 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی درخواست پر سماعت کی جس میں نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور شہباز شریف کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے جسمانی ریمانڈ میں 20 اکتوبر تک 7 روز کی توسیع کردی۔۔