اسلام آباد:ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی جس کے بعد ملک میں اس کی سروس بحال ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیراخلاقی مواد پرقابو پا نے کے اقدامات کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی اے اتھارٹی کے جلاس میں پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسے اکاؤنٹس معطل کرنیکامقامی نظام بنادیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر مہذب مواد کی موجودگی کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔