سانحہ پشاور پر کرکٹرزکا شدید دکھ اور افسوس کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آج صبح پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحے نے دل رنجیدہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے گھر میں دہشت گردی کرنے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں، آج کے سانحے پر دل رنجیدہ ہے

۔کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلندکرے ، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس افسوسناک سانحے کی مذمت کی۔ اور شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔