دنیا بھر میں متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اُڑنے والی کار بنانے کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور اب حال ہی میں ایک ایسی کار کا تجربہ کیا گیا ہے جو صرف 3 منٹ کے اندر جہاز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
سلوواکیا کمپنی گزشتہ 30 سالوں سے اُڑنے والی کار بنانے پر کام کر کر رہی ہے اور اب کمپنی نے اپنا خواب پورا کر دکھایا ہے۔
حال ہی میں کمپنی نے ’کلئین وژن‘ نامی اُڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ائیر کار ناصرف ہوا میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ یہ زمین پر بھی چل سکتی ہے اور اسے کار سے ائیر کرافٹ میں ٹرانسفارم (تبدیل) ہونے میں صرف 3 منٹ کا وقت لگتا ہے۔
سلوواکیا کمپنی کے مطابق کار کا وزن 1100 کلو ہے جب کہ یہ ائیر کار اضافی 200 کلو وزن برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
کلئین وژن بنانے والے ماہرین نے حال ہی میں اس ائیر کار کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیسے کار پہلے ائیر کرافٹ میں تبدیل ہوتی ہے اور ہوا میں اڑان بھرنے کے بعد یہ زمین پر لینڈ کرتے ہوئے دوڑتی ہے۔
اس کار کی اڑان کا سلوواکیا کے ائیرپورٹ تجربہ کیا گیا ہے، اس ائیر کار کی اڑان کے تجربے میں دو ٹیک آف اور دو لینڈنگ شامل تھیں جو کہ کافی حد تک کامیاب رہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ ائیرکار آپ اپنے آفس، شاپنگ مال یا کہیں بھی لے جا سکتے ہیں لیکن اس کار کو چلانے کے لیے آپ کے پاس ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ پائلٹ کا لائسنس ہونا بھی ضروری ہو گا۔