ٹوئٹر کا امریکی صدر کا آفیشل اکاؤنٹ جوبائیڈن کو منتقل کرنے کا اعلان

 

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے شکست کو تسلیم نہ کرنے پر امریکی صدر کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ’پوٹس‘ حلف برداری کے روز جوبائیڈن کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نومبر کے اوائل میں انتخابی میدان سجا تھا جس کے اثرات ابھی تک امریکا کا ماحول گرما رہے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں ہار تسلیم کرنے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے الیکشن میں ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر کا ا?فیشل اکاونٹ جوبائیڈن کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نک پیچیلو نے ایک ای میل کے ذریعے پولیٹکو کو بتایا کہ ٹوئٹر وائٹ ہاؤس کے انسٹیٹیوشنل اکاؤنٹس کی منتقلی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

امریکی صدر، خاتون اول اور پریس سیکریٹری کے ا?فیشل اکاونٹس سمیت وائٹ ہاوس کے تمام اکاونٹس نئے صدر اور انتظامیہ کو منتقل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ ہیش ٹیگ پوٹس کے تین کروڑ بیس لاکھ فالورز ہیں۔