بھارت نے دوسرے ٹی 20میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیدی

سڈنی: بھارت نے دوسرے ٹی 20میچ میں بھی آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا انڈیا کو 195رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے کے باوجود دٹی 20سیریز بچانے میں ناکام رہا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔

 ٹیم انڈیا کے کپتان ورات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا  نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان میتھیو ویڈ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت کے خلاف پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے۔

 جواب میں بھارت نے 19.4  اوورزمیں چار وکٹ گنواکر 195 رن بنالئے اور چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوینٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

 تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 8 دسمبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رن شیکھر دھون نے بنائے۔ انہوں نے 36 گیندوں میں 52 رن کی اننگز کھیلی۔

 اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 30 رن، کپتان کوہلی نے 40 رن، سنجو سیمسن نے 15 رن، ہاردک پانڈیا نے 42 رن اور سریش ایئر نے 12 رن بنائے۔

اس سے پہلے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر194 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔

 

بھارتی کپتان ورات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ارون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔

گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ  16 رنز بنائے۔ 

بھارت کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔