نیوزی لینڈ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو جلد ٹریننگ کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کےکرونا ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری مرحلے میں تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں جلد ہی ٹریننگ کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔

کرکٹ کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق توقع ہے کہ کھلاڑی جلد کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن سے نکل آئیں گے اور منگل کو کوئنزلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 18دسمبر سے شروع ہونے والی تین ٹی20 میچوں کی سیریز سے قبل ٹریننگ کریں گے۔