کورونا کے باعث جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز منسوخ

کورونا کیسز کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی سیریز منسوخ کردی گئی ،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا اور دوسرا ون ڈے پہلے ہی منسوخ ہوچکا تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگش ٹیم اور پروٹیز کے درمیان سیریز طبی بنیادوں کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 2 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ منسوخ ہوگیا۔
خصوصی ماحول میں موجود ہوٹل اسٹاف کے دو ممبران کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی اور اسٹاف فوری طور پر آئسولیشن میں چلے گئے، سیریز کے بقیہ میچز کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں 3-0 سے کلیب سوئپ کیا تھا۔