شیخوپورہ، سفاک شخص نے تیل چھڑک کر اپنے ہی ماں،باپ اور بھائی کو آگ لگا دی

شیخوپورہ:شیخوپورہ میں خون سفید ہوگیا تھانہ صدر  کے علاقہ گاؤں مدار میں حقیقی بیٹے نے تیل چھڑک کر اپنے ماں،باپ اور بھائی کو آگ لگا دی۔

 تینوں زخمیوں کوتشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔
 پولیس ذرائع کے مطابق جھلسنے والے زخمیوں میں عبدالمجید، نجمہ بی بی اور ناصر مجید نے بتایا  کہ گھر میں  معمولی تلخ کلامی  پر جھگڑا ہوا تو راشد  نے ہم سب کو پٹرول  چھڑک کر آگ لگا دی۔ 

تینوں جھلسنے والے افراد کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے پولیس سفاک ملزم راشد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔