ہنگو: جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

ہنگو:ہنگو میں جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کاروائی شروع کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے گنجان کلے میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف ہنگو پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد نے پولیس افسران کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔