انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کے والد چل بسے

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے والد گیڈ اسٹوکس 65 برس کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انگلش کرکٹر کے والد کو دماغ کے کینسر کینسر کی تشخیص رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔

گیڈ اسٹوکس رگبی لیگ کے کھلاڑی اور کوچ بھی تھے، ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق سابق کلب ورکنگٹن ٹاؤن نے کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال اگست میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر والد کی عیادت کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے تھے۔