جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کا فیصلہ کرلیا 

جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹیم جنوری کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیگی

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی  کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔جنوبی افریقی  کرکٹ ٹیم  آئندہ  ماہ تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز  میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کرکٹ جنوبی افریقہ کی مصروفیات کے باعث سیریز کے شیڈول کا فی الحال اعلان نہیں  کیا جا سکا ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان رواں ہفتے کے شروع میں متوقع تھا۔