نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی

آکلینڈ : دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والے پاکستانی کرکٹرز نے کل پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا، حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو کئی روز مینیجڈ قرنطینہ میں رہنے کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل گئی، پاکستانی کرکٹر نے آج کوئنز ٹاؤن میں تین گھنٹے تک پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی نیٹ پریکٹس کی، اس حوالے سے حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن سے ٹریننگ کو بہت مس کررہے تھے، آج نیٹ سیشن کےلیے سب بہت پُر جوش تھے۔

حارث سہیل نے کہا کہ 14 دن کے وقفے کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے، ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چار بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔