پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے، گریم اسمتھ

کرکٹ جنوبی افریقہ کے  ڈائریکٹر کرکٹ  گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ کے  ڈائریکٹر کرکٹ  گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے بہت محبت کرتی ہے   اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ  کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں اور اب جنوبی افریقہ کا شمار بھی انہی ممالک میں ہوجائے گا۔

گریم اسمتھ نے کہا کہ وہ کئی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہاں کی عوام کرکٹ سے کس قدر محبت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چند ہفتوں قبل کرکٹ جنوبی افریقہ کےسیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ان کی مہمان نوازی پر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بے حد مشکور ہیں۔

ڈائریکٹر جنوبی افریقہ کرکٹ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وفد کی سفارشات اور تجاویز نے ہمیں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ کرنے میں بہت رہنمائی کی، اب ہم اس یادگار دورے کے آغاز کے منتظر ہیں۔