چیچہ وطنی میں معمولی تلخ کلامی پر 3سگے بھائی قتل 

چیچہ وطنی:چیچہ وطنی میں تلخ کلامی کے بعد مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں 13 گیارہ ایل میں ملزم عثمان کی تین بھائیوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے تینوں بھائیوں کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں اور جلد ہی ان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا۔