ایبٹ آباد میں جیپ گہری کھائی میں جاگری،7خواتین، ایک بچہ جاں بحق، 14 زخمی

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں بانڈی میرا سے جگیاں کوالیاں آنے والی بدقسمت جیپ بانڈی میرا کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت8 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اورایوب ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیاگیا۔

حویلیاں کے گاؤں جگیاں کوالیاں کی رہائشی خواتین جیپ میں سوار ہوکر بانڈی میرا ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس جگیاں کوالیاں جارہی تھیں کہ جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری .

جیپ میں سوار 7خواتین امین بی بی زوجہ ارشاد، عاصمہ بی بی زوجہ ارشد،حمیرا بی بی زوجہ ہستم،شمائلہ بی بی زوجہ ناظم،شاہین بی بی زوجہ ذاکر الرحمن،نرگس بی بی زوجہ گوہر الرحمن اور نرگس بی بی زوجہ محمد خان ساکنان جگیاں کوالیاں اور ایک ڈھائی سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 13خواتین مکھن جان زوجہ چن ویز،خانی جان زوجہ زاہد،صباء جان زوجہ ساجد، تہظیم جان زوجہ خانی، شاہین زوجہ ذاکر الرحمن، ناجو بی بی زوجہ بلند خان، نصرت بی بی زوجہ آصف،انصر بی بی زوجہ حفاظت، سفیدہ بی بی زوجہ الیاس، نسیم بی بی زوجہ شالم،ناظمہ بی بی زوجہ جعفر،بصری جان زوجہ محمد صدیق،فاروق جان زوجہ قیوم اور ڈرائیور محبت خان ولد میر محمد ساکنان جگیاں کوالیاں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا۔

 بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیا حادثے کی اطلاع پر پولیس وانتظامی حکام ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچایا۔