دوحا نے ایشین گیمز 2030 کی میزبانی حاصل کرلی

قطر کے دارالحکومت دوحا نے ایشین گیمز 2030 کی میزبانی حاصل کرلی۔

سعودی عرب کا شہر ریاض 2034 میں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

یہ فیصلہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔

 اولمپک کونسل آف ایشیا کے 45 رکن ممالک بشمول پاکستان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔