فرانس میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،3 پولیس اہلکار ہلاک، 1 زخمی

پیرس:فرانس کے وسطی علاقے پی ڈی ڈوم میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پی ڈی ڈوم میں گھریلو تنازعہ پر پولیس کو بلوایا گیا، پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی تو اس دوران 48 سالہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

کلرمونٹ فرینڈ میں موجود سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والے اس واقعہ میں مسلح شخص نے پہلے ایک پولیس افسر کوگولی مار کر ہلاک اور ایک کوزخمی کردیا جس کے بعد اس نے گھر کو آگ لگادی۔

اس کے بعد دو مزید پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو انھیں بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ تاہم اس دوران مزید پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور خاتون کو بچالیا گیا۔

مسلح شخص پولیس کو پہلے بھی بچوں کو حراست میں رکھنے کے مقدمات میں مطلوب رہا ہے۔