اسلام آباد میں گریڈ 22کے افسر نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی

اسلام آباد: اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان  کے گریڈ 22 کے افسر نے مبینہ طور پر خودکُشی کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں نے راولپنڈی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

خرم ہمایوں نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے جی پی آر کے کنٹرولر اکاونٹس جنرل خرم ہمایوں راولپنڈی کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے

 ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے۔

تھانہ روات پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جائے گا، مبینہ خودکشی سمیت دیگر پہلوں پر بھی تفتیش کی جائے گی۔