راولپنڈی،گھریلو جھگڑ ے پر بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل، ملزم کی خود کشی

راولپنڈی:راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے سگے بہن بھائی کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا اور بعدازاں خودکشی کرلی۔فائرنگ سے ملزم احسن زیب کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔

تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بہن بھائی کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا بعدازاں خود کو بھی گولی مارکر زندگی کا چراغ گل کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن زیب نے سگے بھائی اور بہن کو قتل جبکہ والدہ کو زخمی کیا اورخودکشی کرلی۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔