جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد:سکیورٹی فورسز  نے  جنوبی وزیرستان ضلع کے علاقے نرگوسہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جسکے  نتیجے میں  دو دہشتگرد ہلاک اور  ایک شدید زخمی ہو گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں عثمان علی اور وحید المعروف لاشتئی شامل ہیں َ جبکہ ان کا تعلق  دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ  سے تھا  جو کہ گروپ کے فعال کارکنان تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگرد بم بنانے کے ماہر اور دہشتگردوں کو تربیت دینے میں ملوث تھے۔دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگرد عثمان 14اکتوبر 2020کو سیکورٹی فورسزپر حملے میں بھی ملوث تھا۔حملے کے نتیجے میں کیپٹن عمر چیمہ،2جے سی اوز اور تین سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔حملے کے نتیجے میں 4سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔