نماز فجرکیلئے نہ اٹھنے پر بیٹے نے باپ کو سر پر اینٹ کے وار سے قتل کردیا

فیصل آباد/مکو آنہ:نمازفجر کیلئے نہ اٹھنے پر بیٹے نے سر میں اینٹ مار کر والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق چشتیہ ٹاؤن‘پل عبداللہ‘سمندری روڈ کے علاقہ میں چشتیہ ٹاؤن گلی نمبر1کے رہائشی 50سالہ مبشر رضا ولد منظور کو اس کے بیٹے نے نماز کیلئے نہ اٹھنے کا بہانہ بنا کر سر میں اینٹ مار دی جس سے مذکورہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردی۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد اصل صورتحال سامنے آئیگی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنے والد کو صبح نماز پڑھنے کے لیے کہا اور نہ اٹھنے پر باپ کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس کے باپ نے دین پر عمل نہیں کیا اس لئے اسے قتل کیا۔