پشاور، ایک اور ہیرونچی کی لاش برآمد

پشاور:تھانہ حیات آباد کے علاقہ کا ر خانو پھاٹک کے قریب پراسرارطورپر جاں بحق شخص کی نعش برآمد کی گئی پولیس نے متوفی کو ہیرونچی قراردیدیا۔

گزشتہ روز پولیس کو اطلا ع ملی کہ کا ر خانو پھاٹک کے قریب نعش پڑی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متوفی ہیرونچی تھا۔

یا د رہے کہ گزشتہ ایک ما ہ کے دوران حیا ت آباد، تاتارا، ہشتنگری اور شر قی پولیس سٹیشن کی حدود میں درجن کے قریب ہیرو نچیو ں کی نعشیں بر آ مد ہو ئی ہیں ۔