سکول دھماکہ کا ملزم 10سال بعد گرفتار

پشاور: پولیس  نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز سکول اچینی بالا کو بموں سے اڑانے میں ملوث دہشتگرد کو 10 سال بعد گرفتار کرلیا۔

 ملزم یوسف ولد بادر سکنہ ضلع خیبر خود ساختہ بنانے کا ماہر ہے جس نے 2011 میں مذکورہ سکول کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔