وقار یونس کا ٹیم کو چھوڑ کر فوری آسٹریلیا جانے کا فیصلہ

ہرارے: پاکستان کے مایہ ناز سابق پیسر اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس اپنی اہلیہ کی سرجری کی وجہ سے فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔

 49 سالہ وقار یونس زمبابوے سے روانہ ہوں گے جبکہ ان کی اہلیہ کی سرجری رمضان المبارک کے اختتام کے بعد کی جائے گی۔

 باؤلنگ کوچ کو اس لیے جلدی آسٹریلیا جانا پڑ رہا ہے کیوں کہ آسٹریلیا میں آنے والے ہر شخص کے لیے 14 روزہ قرنطینہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جب کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا ا?غاز 29 اپریل سے ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی تھی۔