محمد رضوان نے منفرد ریکار ڈ اپنے نام کرلیا 

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 16 سالہ تاریخ کا منفرد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

 محمد رضوان کیریئر کے دوران کسی بھی موقع پر 9 ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنیوالے بلے باز بن گئے ہیں۔

 28 سالہ محمد رضوان نے اپنے آخری 9 ٹی ٹونٹی میچز میں 103 کی اوسط اور 145 کے سٹرائیک ریٹ سے 515 رنز سکور کیے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے 9 ٹی ٹونٹی میچز کے ٹائم پیریڈ میں 502 رنز بنائے تھے۔

 آسٹریلیا ہی کے ایرون فنچ 501 رنز کے ساتھ تیسرے، بھارت کے روہت شرما 496 رنز سکور کرکے چوتھے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 488 رنز بنا کر 5ویں، پاکستان کے بابراعظم 468 رنز کے ساتھ چھٹے اور قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ 468 رنز کے ساتھ 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔