بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کیخلاف بڑا قدم اٹھادیا

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی اخبارات نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کردی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، اخبارات نے لکھا ہے کہ کرونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئےآئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی ہے لیکن منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں تاہم کچھ کرکٹرز آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے ملک روانہ ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا کےاینڈریوٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں، اسی طرح بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون بھی کرونا وائرس کے باعث لیگ سے باہر ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود آئی پی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

 

قبل ازیں انگلش بیٹسمین لیام لیونگ اسٹون بھی تھکاوٹ کا عذر پیش کرکے گذشتہ ہفتے وطن واپس روانہ ہوگئے