پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں ہونگے؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیگ کے رواں سیزن کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 پی ایس ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے باقاعدہ مطالبہ کیا پی سی بی نے فرنچائزز کے مطالبے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حتمی فیصلہ این سی او سی اور حکومت سے مشاورت کے بعد کرے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی منتقلی کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی بھارت میں کورونا کی سنگین صورت حال کے باعث ملتوی ہوگئی ہے

. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقلی کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے

 یاد رہے کہ پی ایس ایل 2021 کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں شیڈول تھے تاہم 4 مارچ کو 7 کھیلاڑیوں اور دیگر عملے میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.