فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، انٹرنیشنل فٹبالرز نے سب کے دل جیت لئے

یروشیلم: چلی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کر کے سب کے دل جیت لیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  القدس میں مسجد اقصی اور غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے چلی کے فٹبال کلب ڈپورٹیوو کے کھلاڑیوں نے انوکھا انداز  سے بامعنی احتجاج کیا۔

فٹ بال کے کھلاڑیوں نے میج سے قبل سروں پر کیفیہ (عربوں کا روایتی رومال) باندھ کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈپورٹیوو کلب کا فلسطین سے تعلق کئی صدیوں پرانہ ہے۔ اس کلب کی بنیاد 1920 میں فلسطینی مہاجرین نے ہی رکھی تھی۔