کورونا نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ بھی ملتوی کرادیا

لاہور:کورونا وائرس کے کھیلوں پر مسلسل وار جاری ہیں اوراب جونیئر ایشیا ء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔

 ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورغوروخو ض کے بعد کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ 

اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آئندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا۔ہاکی کی تنظیموں کو بھی بیماری کے حوالے سے سنجید ہ اقدامات کا کہاگیا۔