محمد عامر کی آئی پی ایل میں انٹری کیلئے تیاری

لاہور:سابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر  نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے دی ہے وہ عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد برطانیہ میں بیوی بچوں کیساتھ مقیم ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ شہریت حاصل کرنے کے بعد آئی پی ایل میں بھی انٹری دے دینگے یو ں انکا یہ قدم آئی پی ایل میں انٹری کیلئے پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے 

انگلینڈ کی شہریت ملنے پر ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے اوروہ آئی پی ایل میں بھی شرکت کرسکیں گے۔

محمد عامر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی کافی تعریف کی جو ان کی آئی پی ایل میں دلچسپی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کو انتہائی کم تجربے کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کرایا جارہا ہے، پاکستانی سلیکٹرز کوبھارت،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے سیکھناچاہئے کہ وہ کیسے اپنے لڑکوں کو آگے لارہے ہیں،وہ کافی زیادہ سیکھ کرآتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتر پرفارم کرتے ہیں۔