اے بی ڈی ویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی بارے حتمی فیصلہ

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ 37 سالہ ڈی ویلیئرز نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اے بی ڈویلیئرز کی ممکنہ بین الاقوامی واپسی کا اشارہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا تھا کہ اس سلسلے سے جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم میں واپسی کے لیے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

 اے بی ڈی ویلیئرز مئی 2018ء  میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد پوری دنیا میں فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 

37 سالہ ڈیویلیئرز گذشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء  سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔