عمران عباس کی شادی کے ایک ہفتے بعد اُشنا شاہ کو طلاق ؟؟؟؟؟

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس اور اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی اور ایک ہفتے بعد طلاق کی جھوٹی خبر کافی وائرل ہوئی ۔

عمران عباس اور اُشنا شاہ نے اس جھوٹی خبر کو مذاق میں لیتے ہوئے مزاح کا سامان بنادیا دیا تھا تاہم اداکارہ نے آج اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک اور ویڈیو پوسٹ کرکے عمران عباس کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔

اُشنا شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دلہن بنے روتی دکھائی دیتی ہیں، اور کہتی ہیں کہ ’عمران یہ میرے ساتھ کیسے کرسکتے ہیں کیا وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے‘۔‘

اداکارہ نے کسی سیٹ پر یہ مختصر سین ریکارڈ کر کے عمران عباس کے لیے لکھا کہ شاید یہ ہماری کہانی کا اختتام ہو، عمران عباس تم میرے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہو۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں اب آپ سے کسی دوسرے اسکینڈل میں ملتے ہیں۔

 اس مختصر ویڈیو اور حسِ مزاح کے استعمال پر عمران عباس بھی تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے اور ردعمل میں قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا کہ آپ نے مجھے شدید ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ اُشنا شاہ نے یوٹیوب کی ایک ویڈیو کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں عمران عباس اور اُشنا کی ایک فوٹوشاپ تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ اُشنا شاہ اور عمران عباس نے شادی کرلی ہے۔

اُشنا نے خبر کے اسکرین شاٹ پر عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’مبارک ہو‘۔ جس کے جواب میں عمران عباس نے بھی جوابی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے۔

عمران عباس نے اپنی شادی کی جعلی ویڈیو چلانے والوں مشورہ دیا یو ٹیوبرز، فوٹو شاپ ہی ٹھیک سے کرلیتے کم از کم ۔

کیونکہ یہ تصویر اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے نکاح کے موقع کی ہے جس میں اب اُشنا اورعمران  کے چہرے فکس کر کے اپنی دُکان چمکائی گئی ۔