پشپا سپر اسٹار الو ارجن نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

تلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ’پشپا 2‘ کے اسٹار الو ارجن نے حال ہی میں اپنی فٹنس اور غذا کے حوالے سے اہم راز افشا کیے ہیں۔ 

الو ارجن نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہوں نے کوئی سخت غذا کا پلان فالو نہیں کیا کیونکہ یہ ایک فیملی فلم تھی۔

اداکار نے بتایا کہ ان کا ناشتہ ہمیشہ انڈوں سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ رات کا کھانا اکثر مختلف ہوتا ہے، اور کبھی کبھار وہ چاکلیٹ بھی کھا لیتے ہیں۔ 

اپنی صبح کی روٹین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "میں روزانہ 45 منٹ سے ایک گھنٹہ خالی پیٹ دوڑتا ہوں۔"

الو ارجن نے مزید کہا کہ اگر توانائی ہو تو وہ ہفتے میں سات دن ورزش کرتے ہیں، ورنہ تین دن اگر وہ "سست" محسوس کریں۔ وہ فٹنس کو ذہنی چیلنج سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول، "صحت مند زندگی کا ہونا ایک اچھے جسم سے زیادہ اہم ہے۔"

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ دودھ کی مصنوعات سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ انہیں ان سے الرجی ہے۔