جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز سے ٹی 20سیریز جیت لی 

 سینٹ جارج:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 25 رنز سے ہرا کر 5میچز کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔

 ویسٹ انڈیز کی ٹیم 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایڈن مارکرم کو 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

 نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے  جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ صفر پر گری، لیکن پھر ڈی کوک اور مارکرم نے شاندار بیٹنگ کی، دونوں نے 128 رنز کی شراکت بنائی۔

ڈی کوک 60رن بنا کر آوٹ ہوئے، مارکرم نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر 4چھکوں کی مدد سے 70رنز کی دلکش اننگز کھیلی  کوئنٹن ڈی کاک نے 42گیندوں پر 60رنز بنائے فیڈل ایڈورڈز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔

 ایون لوئس نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شمرون ہٹمائر 33 رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

 لنگی نگیڈی نے تین جبکہ کاگیسو ربادا اور ویان مولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں  ایڈن مارکرم کو میچ اور تبریز شمسی کو سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،ٹیم 9وکٹ پر 143رنز بنا سکی۔