یورو کپ، انگلینڈ نے 25سال بعدسیمی فائنل میں جگہ بنالی 

پیرس: انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں یوکرین کو شکست دے کر 25سال بعدیورو کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

انگلش ٹیم نے اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں چار صفر سے کامیابی حاصل کی۔

کپتان ہیری کین نے دو گول کئے، ہیری میگوائر اورہیڈرسن نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اسی تاریخ فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ پچیس سال بعد یورپی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں داخل ہوا۔

اس سے قبل ڈنمارک نے چیک ری پبلک کو ایک کے مقابلے دوگول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، سپین اور اٹلی پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ نے جرمنی کو 2-0سے شکست دی تھی، انگلینڈ کی جانب سے ایک گول اسٹیرلنگ اور ایک گول ہیری کین نے کیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے 1966کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جرمنی کو شکست دی، انگلش ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے برطانوی شہزادہ ولیم ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اور معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی موجود تھے۔