پاکستان کیخلاف سیریز، کپتان سمیت انگلینڈ کے کئی کھلاڑی کورونا کا شکار

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کوشدید جھٹکا لگ گیا۔

 میزبان سکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور7 معاون اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، وائرس سے متاثرہ افراد میں ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شامل ہیں.

مثبت ٹیسٹ والے تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں رہیں گے۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود سیریزشیڈول کے مطابق ہوگی، بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ جمعرات کوکھیلا جائے گا۔