1994ء کے ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا

لاہور:1994ء کے ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا ہو گئے۔

اولمپین نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 1994ء کے ہاکی ورلڈ کپ کے ہیرو نوید عالم کینسر میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

 نوید عالم کی بیٹی حاجرہ نوید کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپے کاتخمینہ بتایا ہے۔

 میرے والد کو علاج میں مدد کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے والد بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔