انگلینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے، حسن علی چھا گئے

لارڈز: دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے فال سالٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس کو 22 رنز پر حسن علی نے پویلین روانہ کیا۔

جان سمپسن 17 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے ون ڈے کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی، انگلینڈ نے بھی دوسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔