ویرات کوہلی سے مماثلت، سعود شکیل کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور: پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے لگے ہیں۔

 گرین شرٹس کے لئے صرف دو ون ڈے میچ کھیلے جانے کے باوجود 25 سالہ نوجوان کو پہلے ہی زوال پذیر قومی ٹیم کے لیے امید کی کرن کہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سعود شکیل اور ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کے مابین موازنہ کرنے میں دیر نہیں لگائی اور وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کو اپنا کوہلی مل گیا ہے جو ٹیم کو مشکلات سے نکالے گا۔