کلاسک بابر اعظم کی ایک اور کلاسیکل اننگز

برمنگھم: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 332رنز کا بڑا ہدف دیدیا کپتان بابر اعظم نے ایک اور بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 158رنز سکور کئے۔ 

  سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر امام الحق نے چوکے کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ وہ اسی اوور میں خوش قسمت بھی رہے کیونکہ ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد کردی گئی۔

دونوں اوپنرز نے اسکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ فخر زمان صرف چھ رنز بنانے کے بعد ثاقب محمود وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے مزید کوئی اور وکٹ نہیں گرنے دی۔

امام الحق نے ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد اس میچ میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور کپتان کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔امام 56 رنز بنانے کے بعد میٹ پارکنسن کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔

 امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے نئے بلے باز محمد رضوان کے ساتھ مل کر تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 8 کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے سنچری شراکت قائم کی۔ 

بابراعظم نے ابتدا میں سست کھیل کے بعد شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 14ویں سنچری مکمل کی اور 81 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر ہاشم آملا(84) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے 20اوورز سے کم اوورزمیں 179 رنز کی بہترین شراکت قائم کی اور اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب رضوان 58 گیندوں پر 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔