ثانیہ مرزا اب کیا کرنے جارہی ہے؟

معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے اور اس بارے میں انہوں نے مداحوں کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹااسٹوری پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوں !‘

ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

انہوں نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ میری زندگی کے بارے میں جاننا پسند کریں گے؟‘

ثانیہ مرزا نے مداحوں سے اپنے یوٹیوب چینل کےبارے میں رائے پوچھتے ہوئے انسٹا اسٹوری اپنے نئے یوٹیوب چینل کا لنک بھی شئیر کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

ثانیہ نےابھی تک اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین ویڈیوز شیئر کی ہیں جبکہ ان کے سبسکرائبرز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو کہ اس وقت1ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔