اٹلی کے مارسل جیکب تیز ترین انسان بن گئے

اٹلی کے مارسل جیکب ٹوکیو اولمپکس کے تیز ترین انسان بن گئے۔

ٹوکیو اولمپکس میں کھیلوں کے مخلتف مقابلے جاری ہیں اور آج بھی کئی مقابلے ہوئے۔مینز 100 میٹر ریس اٹلی کے مارسل جیکب نے اپنے نام کرلی اور وہ یز ترین انسان بن گئے۔

مارسل جیکب نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ 9 اعشاریہ آٹھ صفر سیکنڈز میں طے کیا۔

100 میٹر کی ریس میں امریکا نے دوسری اور کینیڈا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تین اولمپکس کے بعد پہلا موقع کہ 100 میٹر ریس ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے بغیر ہوئی۔