مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے

اسلام آباد: ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکرو چہرہ سامنے لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکرو چہرہ سامنے لے آئے ہیں۔

 ایک بیان میں مونٹی پنیسر نے کہا کہ بی سی سی آئی نے تمام کرکٹ بورڈز کو کے پی ایل میں کھلاڑیوں کو نہ بھیجنے کا بولا ہے۔

انگلش بورڈ نے بتایا ہے کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں انہیں بھارتی ویزہ نہیں ملے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کھیلنے کی صورت میں بھارت میں کسی کرکٹ ایونٹ کا حصہ نہ بنانے کا کہا گیاہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارتی دھمکی کی وجہ سے کمنٹری اور براڈکاسٹنگ کے کیرئیر میں مشکلات دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے روکے جانے پر کے پی ایل کھیلنا میرے لئے مشکل ہو گیاہے۔