میرپور:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی آزادجموں وکشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پہلے پہل ان کا نام وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔
بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اے تھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔