کیا آئندہ اولمپکس میں کرکٹ بھی ہوگی؟

آئی سی سی چئیرمین گریک بارکلے نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہےکہ اولمپکس میں کرکٹ ایک اچھا اضافہ ہوگا،لہذا پوری کوشش ہے2028کے گیمز میں کرکٹ کو اولمپکس کاحصہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028   میں کرکٹ کو شامل کرانےکی کوششیں تیز کردیں۔

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی بڈ کے لیے ورکنگ کمیٹی بنادی گئی ہے، آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028 میں کرکٹ شامل کرنے سے امریکا میں کرکٹ فینز کو بھی اطمینان ہوگا، کرکٹ کو 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ایک بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کی گئی تھی، کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنےسے گیمزکو فائدہ ہوگا۔