کرس کینز کی حالت تشویشناک

نیوزی لینڈ کے لیجنڈری کرکٹر کرس کینز کی آسٹریلیا میں طبعیت اچانک خراب ہوگئی، وہ اچانک گر گئے، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹر کرس کینز کی حالت کینبرا میں خراب ہوئی، ان کی شہ رگ کی سرجری کی گئی ہے، وہ اب لائف سپورٹ پر ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیوی کرکٹر کرس کینز ٹریٹمنٹ کو ریسپانڈ نہیں کررہے، ان حالت اب بھی خطرے میں ہے۔

کرس کینز نے 62 ٹیسٹ اور 200 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔