پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز ٹیم کی پہلی اننگز کا خاتمہ

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 اس سے قبل پاکستان کے217 رنزکے جواب میں میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے تھے۔

میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 2 رنز کا اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں پاکستان کےخلاف36 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سےکپتان کریگ برتھ ویٹ 97 اور جیسن ہولڈر 58 رنز بناکر نمایاں رہے، روسٹن چیز اور بلیک ووڈ نے بالترتیب 21 اور22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے4 اور محمد عباس نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،فہیم اشرف اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔