لارڈ زٹیسٹ، تماشائی کی گراؤنڈ میں عجیب حرکت، ویڈیو وائرل

لندن: لارڈز میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مداح میدان میں آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک انگلش مداح بھارتی ٹیم کی جرسی پہن کر میدان میں آگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے باہر جانے کو کہا تو مداح نے شرٹ دکھا کر میں کھلاڑی ہوں، یہ دیکھ کر کمنٹیٹر اور کھلاڑی بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

انگلش مداح کی جرسی پر ’جروو‘ نام لکھا ہوا تھا، بعدازاں سیکیورٹی گارڈز اسے پکڑ کر میدان سے باہر لے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے، انگلش ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنالیے ہیں، جو روٹ 132 اور معین علی 20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔